انسانی حقوق

چین کا امریکہ کی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار ، وانگ وین بین

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ میں کہا ہے کہ چین نے امریکی حکومت کی غیر ذمہ دارانہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےامریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ سائبر سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرے ۔

اطلاعات کے مطابق چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سنٹر نے حال ہی میں مختلف ممالک کے خلاف امریکی حکومت کے سائبر حملوں کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے اور ایک متعلقہ رپورٹ بھی جاری کی ہے، جس میں امریکی حکومت کی جانب سے دنیا بھر میں سائبر حملوں کے لیے وضع کردہ پلیٹ فارمز اور فرانس، جرمنی ، کینیڈا، ترکی، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک میں سرور اور وی پی این ٹنلز کی تنصیب کو بے نقاب کیا گیا ہے ۔

بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ وین بین نے کہا کہ ایک عرصے سے، امریکہ نے متعلقہ ممالک بالخصوص چین کے پڑوسی ممالک کی اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی آڑ میں امریکہ کے ساتھ سائبر سیکورٹی تعاون کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے، یہاں تک کہ نام نہاد سائبر عسکری قوت کی "فارورڈ تعیناتی” کو بھی نافذ کیا ہے۔

اس طرح کا تعاون امریکہ کی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے لیے "غلط دروازہ” کھول دے گا ، اور امریکہ کے لیے جغرافیائی سیاسی تصادم کو بھڑکانے کا مہرہ بن جائے گا۔ ہمیں یقین ہے کہ متعلقہ ممالک اس حوالےسے خود فیصلہ کر سکتے ہیں۔