لاہور(لاہورنامہ) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نشتر ٹاون ڈاکٹرعرفان نے کہا کہ پورے پاکستان سمیت ،نشتر ٹاون میں بھی میں 24اپریل سے لیکر 30اپریل تک حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے ایمونائزیشن ویک کے طور پر منایا جائے گا.
گذشتہ روز کاہنہ انڈس ہسپتال میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نشتر ٹاون ڈاکٹرعرفان کی ہدائیات پر مقامی یو سی MOندیم ،مرسلین،مس عائشہ ،مس زیب النسا سمیت دیگر سٹاف کے ہمراہ واک کی اور عوام الناس میں آگاہی فراہم کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ضلعی محکمہ صحت یونیسف اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے معصوم بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں.
حفاظتی ٹیکہ معصوم بچوں کو 11مہلک بیماریوں سے بچانے میں مدد دیتی ہیں جبکہ والدین اپنے بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل کرائیں ،تاکہ وہ ان موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں انھوں نے کہا کہ دوسال تک کے بچوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ لگارہے ہیں حفاظتی ٹیکہ بچوں میں11 بیماریاں جس میں پولیو،کالا یرقان،کالی کھانسی،گردن تھوڑ بخار،تشنج،خناق،نمونیہ،تپ دق ، اسہال، خسرہ،روبیلا شامل ہیں ،مزید کہا کہ بچوں کو صحت مند مستقبل دینا ریاست کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ذمہ داری بنتی ہیں کہ وہ بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں.
کیونکہ صحت مند بچے صحت مند مستقبل کے ضمانت ہیں اور صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ کر صحت مند مستقبل حاصل کرسکتا ہیں انھوں نے کہاکہ 24اپریل تا 30اپریل کے دوران ایمونائزیشن ویک کا منانے کا مقصد والدین کو شعور اگائی پیدا کرنا ہیں اس سلسلے میں مختلف مکاتب فکر بالخصوص میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مہم کے دوران اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں بالخصوص والدین کو شعور آگائی پھیلانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔