لاہور(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے واشنگٹن میں خارجہ پالیسی سے متعلق شرائط تسلیم کی گئی ہیں. ہفتہ کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے واشنگٹن میں جوشرائط تسلیم کی ہیں ان کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جائیں۔
