حماد اظہر

لوڈشیڈنگ، ایندھن کی قلت ن لیگ کے 2 کنٹریکٹس ڈیفالٹ ہونے سے ہوئی، حماد اظہر

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایندھن کی قلت ن لیگ کے 2 کنٹریکٹس ڈیفالٹ ہونے سے ہوئی۔

حماد اظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شہباز شریف کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 5 پاور پلانٹس کی مرمت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاور پلانٹس میں بھی زیادہ تر نجی شعبے کے ہیں، ایندھن کی قلت ن لیگ کے 2 کنٹریکٹس ڈیفالٹ ہونے سے ہوئی، پچھلے 2 ہفتے میں سسٹم گیس ڈائیورشن کو فوری نہیں بنایا گیا جبکہ اس شدید بدانتظامی سے آسانی سے بچا جا سکتا تھا۔