بیجنگ (لاہورنامہ)طلاکاری، جسے سونے کی عمدہ کاریگری بھی کہا جاتا ہے، چین میں ہزاروں سال پرانی دستکاریوں میں سے ایک روایتی ہنر ہے۔ اس ہنر کے ذریعے سونے، چاندی یا دیگر قیمتی دھاتوں کی تاروں میں نایاب بیش قیمتی پتھر اور نگینے جڑے جاتے ہیں اور انہیں زیوراتی شکل دی جاتی ہے۔
طلا کاری کا فن چینی شاہی کاریگری کا نمائندہ فن ہے اور اسے 2008 میں قومی غیر مادی ثقافتی ورثوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔چینی میڈ یا کے مطا بق 28سالہ گو گا لیانگ نے 2016 میں بیجنگ کے شاہی میوزیم میں ثقافتی آثار کی بحالی کا مطالعہ کیا، تب ہی سے وہ طلا کاری کی تکنیک کو پسند کرنے لگے۔
2017 میں، گو گا لیانگ باضابطہ طور پر ایک استاد کی مدد سے یہ ہنر سیکھنے لگے۔ گہرائی سے مطالعہ کے ساتھ، گو گا لیانگ نے روایتی دستکاری کو موجودہ زمانے کے لوگوں کے احساس خوبصورتی کے ساتھ یکجا کرنے پر توجہ دی تاکہ اس روایتی دستکاری کو دور حاضر میں مقبول عام بنایا جا سکے۔