اسلام آباد یونائیٹڈ

پی ایس ایل 4،اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکہ لگ گیا

شارجہ:اسلا م آباد یونائیٹڈ کے برطانوی بلے باز این بیل زخمی ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں ۔این بیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاؤں ٹوٹنے کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ اور پاکستان سپر لیگ کے ساتھ سفر ختم ہونے پر انتہائی مایوس ہوں،یہاں بہت سے لوگوں کے ساتھ کام کرکے بہت مز ہ آیا، اگلے د و میچز میں ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کے ساتھ رہوں گا اور پھرکاؤنٹی سیزن کے آغاز سے قبل سرجری کے لیے انگلینڈواپس لوٹ جاں گا۔