بیجنگ (لاہور نامہ)چین کےقومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پہلی سہ ماہی میں، چین کی ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے منافع میں سال بہ سال 3.8 فیصد اضافہ ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
پہلی سہ ماہی میں، کچھ سازوسامان تیار کرنے والی صنعتوں کے منافع میں اضافے کی وجوہات میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں سے متعلق صنعتوں میں پیداواری صلاحیت کے بلند ہونے اور طبی آلات کی مانگ میں اضافے سمیت عوامل کارفرما تھے۔
برقی مشینری کی صنعت اور خصوصی آلات کی صنعت کے منافع میں سال بہ سال بالترتیب 10.4فیصد اور 4.8فیصد اضافہ ہوا، اور ٹیکسٹائل، فوڈ مینوفیکچرنگ اور تمباکو کی صنعتوں کے منافع میں بالترتیب 14.0فیصد، 13.3 فیصد اور 9.4فیصد کا اضافہ ہوا،اور تیز رفتار ترقی کا رجحان جاری رہا۔