بیجنگ (لاہور نامہ)”چین میں دانشورانہ املاک کے تحفظ اور کاروباری ماحول سے متعلق نئی پیش رفت رپورٹ (2021)” حال ہی میں جاری کی گئی ہے۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چینی حکومت نے غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے اداروں کے حقوق دانش کے تحفظ کو مضبوط کیا ہے، اور چین کے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں، غیر ملکی درخواست دہندگان نے چین میں 110,000 پیٹنٹس کی اجازت حاصل کی ہے، جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں 23 فیصد کا اضافہ ہے، ٹریڈ مارک رجسٹریشنز 194,000 ہو چکی ہیں جس میں 5.2 فیصد کا اضافہ ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی کہ چین مسلسل دو سالوں سے ایسی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل ہے جہاں عالمی کاروباری ماحول میں سب سے زیادہ بہتری آئی ہے۔
امریکہ چائنا بزنس کونسل کی جانب سے جاری کردہ "2021 چائنا بزنس انوائرمنٹ سروے رپورٹ” کے مطابق، سروے میں شامل 95 فیصد کمپنیاں چین میں اپنا منافع برقرار رکھے ہوئے ہیں، اور سروے میں شامل 74 فیصد کمپنیوں نے چین کو سب سے اہم ملک یا اپنی عالمی حکمت عملی کے لیے سرفہرست پانچ اہم ممالک میں سے ایک کے طور پر
تسلیم کیا ہے۔