اختراعی تبادلہ کانفرنس

چینی صدر کا کاریگروں کے لیےمنعقدہ پہلی اختراعی تبادلہ کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں منعقد ہو نے والی کاریگروں کے لیے پہلی اختراعی تبادلہ کانفرنس کے نام تہنیتی پیغام بھیجا اور یوم مزدور کے حوالے سےمبارک باد دی ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ ہنر مند کارکن اہم قوت ہیں جو چین میں مینیوفیگچر کی ترقی اور تخلیق کی ترقی کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے مزدوروں کو چین کی اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے میں اپنی اپنی خدمات سرانجام دینے کی حوصلہ افزائی کی۔اورمختلف سطحوں کی حکومتوں کو مزدوروں کی ترقی کو اہمیت دینے کے لیے ہدایات بھی دیں ۔

معلوم ہوا کہ کاریگروں کے لیے پہلی اختراعی تبادلہ کانفرنس میں آن لائن اور آف لائن طریقوں سے چینی مزدوروں کی شاندار مہارات اور اختراعی نتائج دکھائے گئے اور اعلیٰ ہنرمند اہلکاروں کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔