مینوفیکچرنگ

چین کے مینوفیکچرنگ پی ایم آئی کا اعلان،

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹک اینڈ پرچیزنگ اور قومی ادارہ برائے شماریات کے سروس انڈسٹری سروے سینٹر نے اعلان کیا کہ اپریل کے مہینے میں چین کا پی ایم آئی 47.4 فیصد تھا، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 2.1 فیصدی پوائنٹس کم ہے۔

چین میں وبا کے پھیلاؤ اور بین الاقوامی جغرافیائی سیاسی تنازعات سمیت قلیل مدتی عوامل کا اثر ابھی بھی جاری ہے جس کا رسد اور روزگار پر زیادہ اثر پڑتا ہے۔ خام مال کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں درمیانے درجے کی اور اپ سٹریم صنعتوں کی شرح نمو میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ تاہم، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور کنزیومر گڈز مینوفیکچرنگ نسبتاً مستحکم رہی اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے مستحکم رہے ۔

مجموعی طور پر، اپریل میں معیشت میں کمی کے دباؤ میں اضافہ ہوا، لیکن انسداد وبا کے اقدامات کے نفاذ ، ہموار ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے لاجسٹکس کی مزید تعیناتی اور توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے نیز سپلائی کو بڑھانے کے اقدامات کے مکمل نفاذ کی کوششوں سے قلیل مدتی عوامل کا اثر آہستہ آہستہ کمزور ہو جائے گا۔

مزید برآں، بڑی متحدہ قومی مارکیٹ کی مستحکم تعمیر اور جامع مضبوطی کے ساتھ جدید انفراسٹرکچر کے نظام کی تعمیر سے، مستقبل میں معاشی استحکام کے لیے ایک مضبوط محرک اور بحالی کے لیے زیادہ گنجائش حاصل ہوگی۔