حمزہ شہباز

نیاپاکستان بنانے والوں نے پونے چار سال میں عوام کوکچھ نہیں دیا، حمزہ شہباز

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ انتقام کی سیاست کبھی کی ہے، نہ کریں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا۔

پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے غریب کو ایک گھر بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیاپاکستان بنانے والوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔جعلی حکمرانوں نے نئے پاکستان میں غریب کا جینا مشکل بنا دیا۔پونے چار سال میں عوام کوریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پیس دیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کریں گے۔ ہماری تمام تر توجہ عوام کی فلاح و بہبود پر فوکس ہو گی۔ عوام کی مشکلات اورمسائل کو حل کریں گے۔