لاہور (لاہورنامہ) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ میانوالی کے جلسے میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ میانوالی کے جلسے میں بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا، 10 مئی کو جہلم کے جلسے میں قومی خود مختاری کا بیانیہ گونجے گا۔ انہوں نے کہا کہ 12 مئی کو اٹک، 14 مئی کو سیالکوٹ میں جلسے کئے جائیں گے، 15 مئی کو فیصل آباد میں بڑا اجتماع ہوگا.
عمران خان 18 مئی کو لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ 19 مئی کو چکوال میں تاریخی جلسہ کیا جائے گا، قوم عمران خان کی جدوجہد میں شمولیت کیلئے بیتاب ہے۔