اسلام آباد (لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے ملاقات کی جس میں پنجاب کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے عید سے قبل صدر مملکت کو ملاقات کی درخواست کی تھی۔یاد رہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا جس میں انہوں نے پنجاب میں تمام غیر آئینی عمل کا ذمہ دار حمزہ شہباز کو قرار دیا تھا۔
خط کے متن میں کہا گیا گیا تھا کہ عثمان بزدار کا بطور وزیراعلیٰ استعفیٰ متنازع ہے، ن لیگ نے پنجاب اسمبلی میں ڈی فیکٹو ممبران کی مکروہ حمایت حاصل کی، وفاداری تبدیل کرنے والے ارکان اسمبلی کو میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔