مساوی و متوازن عالمی ترقیاتی

چین کی سب سے مساوی و متوازن عالمی ترقیاتی شراکت داری کی اپیل

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز کے اعلی سطحی ورچوئل اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ایک سو سے زیادہ ممالک نے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کی حمایت کی اور ترپن ممالک گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز میں شامل ہوئے ہیں۔انہوں نے اس انیشیٹو کو کامیاب بنانے کی خاطر دو ہزار تیس کے ایجنڈے کے لیے عالمی تعاون کو فروغ دینے،عالمی ترقی کے لیے سازگار ماحول تیار کرنے، منصفانہ اور متوازن عالمی ترقیاتی شراکت داری کی تشکیل اور اقوام متحدہ کے کلیدی اور رہنما کردار کو بروئے کار لانے سمیت چار نکاتی تجاویز پیش کیں۔

انہوں نے کہا کہ مستبقل میں چین اس انیشیٹو کے نفاذ کے لیے چند اقدامات اختیار کرے گا جن میں نئی ابھرنے والی منڈی اور ترقی پذیر ممالک کے ساتھ صلاح و مشورے کو مضبوط بنانا،ترقیاتی وسائل میں اضافہ کرنا، تمام فرقوں کو شامل کرنے والے مشترکہ پراجیکٹس کے اجتماع کی تشکیل اور عالمی ترقیاتی رپورٹ شائع کرنا شامل ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے بھی ورچوئل اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔