سکھر (لاہورنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان عوامی سیاستدان نہیں، وہ کسی اور طریقے سے اقتدار میں آئے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیاسی لوگ اداروں پر حملے نہیں کرتے، اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہادر نہیں ہے، ان کی حکومت نے 4 سال میں ملک کو دلدل میں دھکیل دیاجس کو ٹھیک کرنے میں کم از کم چار ماہ تو لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد اور ہے، یہ شارٹ کٹ کے عادی ہیں تاہم کچھ نہیں ہوگا، عمران خان کے الزامات میں صداقت نہیں، ان کے الزامات پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکیم سعید اور شامی صاحب کے انکشافات کی تحقیقات کیلئے بھی جوڈیشل کمیشن بنائیں۔