فرخ حبیب

کوئی ابہام باقی نہیں کہ بیرونی سازش سے امپورٹڈ حکومت آئین شکنی پر کار فرماہے، فرخ حبیب

اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کوئی ابہام باقی نہیں کہ بیرونی سازش سے مسلط امپورٹڈ حکومت آئین شکنی کے ایجنڈے پر کار فرماہے.

بیرونی سازش کے نتیجے میں ملوث حکومت ضمیرفروشی اور غداری کی بنیادوں پر استوار ہے،وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فرح حبیب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے وزیروں نے کابینہ اجلاس کی روداد سنانے کی آڑ میں دستور شکنی کا ایجنڈا جاری کیا، پنجاب میں کٹھ پتلیوں کو بٹھانے کیلئے جمہوریت اور دستور کو قدموں تلے روندا گیا، مجرموں کو مسندوں پر بٹھانے کیلئے پوری آئینی سکیم مجروح کرکے جنگل کے قانون کا سبق دیا گیا.

بدزبان وزیر اور وزیر توانائی کے جھوٹوں کا پردہ پہلے سے چاک ہوچکا، فرخ حبیب نے کہا کہ پورا ملک بدترین لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے، کارخانوں کی خرابی کا بہانہ بے نقاب ہوچکا، پچھلے دور میں اپنی جیبیں بھرنے کیلئے انہوں نے قوم کو بجلی کے مہنگے کارخانے دیے، بجلی کے کارخانوں سے مہنگے معاہدے کرکے قوم کو مہنگائی کے شکنجے میں جکڑا،انہوں نے کہا کہ حکومت میں آتے ہی انہوں نے آقائوں کی خوشنودی کیلئے روس سے سستی گیس و تیل کی خریداری کا عمل ترک کیا.

ایل این جی کے مہنگے ٹھیکے بھی امپورٹڈ حکومت کے کٹھ پتلی وزیروں کے نام سیاہ کا حصہ ہیں، فرخ حبیب نے کہا کہ قومی اداروں میں اہل اور قابل افسران کو ہٹا کر اپنے وفادار بھرتی کئے جارہے ہیں، اپنی چوری بچانے کیلئے کرائم منسٹر تیزی سے اداروں کی تباہی چاہتے ہیں، عوام کی عدالت جلد لگنے کو تیار ہے، امپورٹڈ حکومت کے کٹھ پتلی وزیروں کے کڑے محاسبے کا وقت قریب ہے۔