امن اور دوستی کا معاہدہ

چین اور جاپان نے امن اور دوستی کا معاہدہ کیا ہے، وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جاپانی وزیر خارجہ  کے ساتھ ایک ویڈیو میٹنگ کے دوران چین سے متعلق جاپان اور امریکہ کی منفی حرکات پر اپنا موقف بیان کیا۔

بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے نشاندہی کی  کہ جاپان اور امریکہ اتحادی ساتھی ہیں جبکہ چین اور جاپان نے امن اور دوستی کا معاہدہ کیا ہے۔ جاپان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون  گروہ بازی  کا باعث نہیں ہونا چاہیے اور  چین کے اقتدار اعلیٰ، سلامتی اور ترقی کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے۔

امید ہے کہ جاپان  تاریخ  سے سبق سیکھے گا، علاقائی امن و استحکام پر توجہ دے گا، اور احتیاط سے کام لے گا،  پڑوسی کے طور پر  غلط راستہ اختیار نہیں  کرے گا۔