عمران خان

اس وقت قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کیلئے تیار ہے،عمران خان

اسلام آباد(لاہورنامہ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کے لیے تیار ہے.اشرافیہ نے قوم کو بے سمت کر دیا اور بیرونی آقاوں کی غلامی میں جکڑ دیا ہے۔

بدھ کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تنظیمِ اسلامی پاکستان کے امیر شجاع الدین شیخ، نائب امیر اعجاز لطیف اور ناظم مرکز اظہر خلجی نے ملاقات کی، ملاقات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینئر رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف اور تنظیم اسلامی پاکستان کے رہنماں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قوم کو غلام بنانے کی منصوبہ بندی جاری ہے، قوم کو تاریخی و تہذیبی ورثے سے جدا کرنے کی کوششیں کی گئیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے قوم کو بیسمت کر دیا اور بیرونی آقاوں کی غلامی میں جکڑ دیا لیکن قوم سیاسی، معاشی اور معاشرتی غلامی کی زنجیریں توڑنے کو تیار ہے۔

قبل ازیں عمران خان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ مجرموں کے ٹولے نے میری ٹیم کے سارے عظیم کاموں پر پانی پھیر دیا ہے۔