حناپرویز بٹ

خونی لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے گی۔خونی لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔

تحریک انصاف کا پیچھلا لانگ مارچ پوری دنیا نے دیکھ لیاتھا۔پولیس اہلکاروں پر تشدد کے ساتھ پارلیمانٹ اور سپریم کورٹ پر حملے کیے گئے۔عارف علوی نے اسوقت عمران خان کو اس پر مبارکباد دی تھی۔تحریک انصاف سیایس جماعت کم شرسپند جماعت زیادہ بن چکی ہے۔

لاہور میں پولیس اہلکار کی شہادت عمران خان کے خونی مارچ کی گواہی ہے۔پولیس اہلکار کے پانچ بچے اب کس کے ہاتھوں میں اپنا لہو تلاش کرینگے۔انہوں نے مزید کہا عمران خان کا لانگ مارچ کس کے خلاف ہے؟ساڑھے تین سال حکومت میں یہ رہے اور ایک ماہ بعد آنے والی حکومت کو امپورٹڈ حکومت کہتے انکو شرم آنی چاہیے۔

اپنی کارکردگی بتانے کی بجائے سازش کا جعلی بیانیہ بتارہے ہیں جسکی حقیقت بھی قوم کے سامنے آچکی ہے۔عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے اسکے اپنے اتحادی اور پارٹی کے اہم رہنما بھی چھوڑ گئے۔اگلے چند دنوں تک مزید لوگ عمران خان کو چھوڑنے والے ہیں۔بہت جلد تحریک انصاف میں عمران خان،فواد چوہدری،شہباز گل اور مراد سعید جیسے نمونے باقی رہ جائیں گے۔