فرخ سہیل

چینی صدر کی کتاب کا ترجمہ کرنا اور شائع کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، فرخ سہیل

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ کی کتاب”چین کی طرز حکمرانی” کی پہلی جلد کا اردو ورژن پاکستان میں اہم دستا ویز بن گیا۔ پچھلے پانچ سالوں میں، یہ کتاب پاکستانیوں کے لیے چینی رہنماؤں اور چینی نظام کو سمجھنے کے لیے ایک اہم دستاویز بن گئی ہے، اور اس نے پاکستانی معززین، اسکالرز اور عام قارئین کی ایک بڑی تعداد کو متاثر کیا ہے۔

حال ہی میں، اس کتاب کے اردو ورژن کے مترجم اور پاکستان پیپلز پبلشنگ ہاؤس کے جنرل منیجر فرخ سہیل گوئندی نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ چینی صدر کی تخلیقات کا ترجمہ کرنا اور شائع کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ میرے بچپن سے ہی ، چین میرے لئے ہمیشہ ایک مثالی ملک اور رول ماڈل رہا ہے۔ چین کا ریاستی طرز حکمرانی کا ماڈل میرے لیے ایک روشن مثال ہے۔”

فرخ سہیل گوئندی نے کہا، "اس کتاب میں چینی ثقافت، چینی روایت، چینی تاریخ، فلسفہ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نظریات شامل ہیں، اس لیے اس کتاب کا ترجمہ کرنا اور صدر شی جن پھنگ کے خیالات اور نظریات کی وضاحت کرنا، میرے لیے ایک بہت اہمیت کا حامل کام ہے۔ ”

فرخ سہیل گوئندی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین کی ترقی کی کامیابیاں حیران کن ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ مستقبل میں چین مزید معجزے پیدا کرے گا اور بین الاقوامی سطح پر بڑا کردار ادا کرے گا۔