لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما روپوش ہو گئے ، اب اپنے کارکنوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ اسلحہ اکٹھا کریں اور جہاں جہاں بھی ہیں وہاں پر بد امنی پھیلائیں ۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بد امنی کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلی نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں کہ آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عمران خان لوگوں کواسلام آباد آنے کیلئے اکسا رہے ہیں، خود وہاں چھپے بیٹھے ہیں جہاں انکی حکومت ہے ۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ لوگ سرکاری خرچ پر کرینیں اور ماسک لے کر آ رہے ہیں ، علی امین گنڈا پور ان کے انچارج ہیں ، یہ لوگ ریاست کے خلاف جنگ اور خانہ جنگی چاہتے ہیں ۔