لاہور (لاہورنامہ) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے جان بوجھ کر یہ قتل و غارت کروائی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ رانا ثنا اللہ نے جان بوجھ کر یہ قتل و غارت کروائی ہے.
عوام کا جوش و خروش تھا، تحریک انصاف کوئی غلط بات نہیں کہہ رہی۔ انہوں نے کہا کہ صرف صاف شفاف الیکشن کروائیں ہم صرف یہ چاہتے ہیں، جب اس فیصل کی ماں کی دعا عرش پر جائے گی اللہ اس کا حساب لے گا، ہم بالکل تیار ہیں ہم دوبارہ نکلیں گے، گاڑی میری جتنی بار توڑو گے ہم دوبارہ نکلیں گے۔