لاہور(لاہورنامہ) تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں میاں محمود الرشید کی حمزہ شہباز کو عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہورہائیکورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کی درخواست کو مرکزی کیس کے ساتھ سنیں گے۔واضح رہے کہ میاں محمود الرشید کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، 63 اے کی تشریح کے بعد حمزہ شہباز وزیر اعلی نہیں رہے۔میاں محمود الرشیدکا درخواست میں مزید کہنا ہے کہ حمزہ شہباز غیر قانونی طور پر وزیر اعلی کا منصب استعمال کر رہے ہیں۔