شہباز گل

رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے کہ اگر اتنا زور ہے تو اپنی طاقت سے آکر لڑکر دیکھ لو، شہباز گل

اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہبا زگل نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں خواتین ، بچوں اور نوجوانوں پر تشدد کیا گیا ‘وفاقی کابینہ کا ممبر ،وزیر اعظم کا ترجمان تھا مگر مجھ پر بھی حملہ ہوا .

جن لوگوں نے حملہ کیا انہیں پکڑ بھی لیا مگر پھر معاف کر دیا ‘ کسی دوسرے پارٹی ورکر پر ایسا ظلم نہیں کیا‘ہم نے یہیں حکومت کی مگر ہم نے تو کبھی پولیس کو استعمال نہیں کیا ‘رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے کہ اگر اتنا زور ہے تو اپنی طاقت سے آکر لڑو۔

شہباز گل نے کہا کہ میں وفاقی کابینہ کا ممبر تھا، وزیر اعظم کا ترجمان تھا مگر مجھ پر بھی حملہ ہوا ، ہمارے پاس پاور تھی ، یہی پولیس تھی ہم بھی استعمال کر سکتے تھے ، جن لوگوں نے حملہ کیا انہیں پکڑ بھی لیا مگر پھر معاف کر دیا گیا۔ کسی سیاسی جماعت نے دوسرے پارٹی ورکر پر ایسا ظلم نہیں کیا۔شہباز گل نے مزید کہا کہ ہم نے یہیں حکومت کی مگر ہم نے تو کبھی پولیس کو استعمال نہیں کیا۔