اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران پاک فضائیہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے میں پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے۔