بیجنگ (لاہورنامہ)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنا سونگ چھنگ لنگ فاؤنڈیشن کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر فاؤنڈیشن کے تمام ارکان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے اندرون اور بیرون ملک زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام افراد کو مبارکباد پیش کی جنہوں نے فاؤنڈیشن میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں میں، پارٹی کی مضبوط قیادت میں، چائنا سونگ چھنگ لنگ فاؤنڈیشن نے محترمہ سونگ چھنگ لنگ کے اعلیٰ وژن کو آگے بڑھایا ہے، بین الاقوامی دوستانہ روابط کے فروغ ، ہانگ کانگ۔ مکاؤ کے درمیان تبادلے کے فروغ اور نوجوانوں کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
امید ہے کہ فاؤنڈیشن محترمہ سونگ چھنگ لنگ کے "ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہیں” کے جذبے کو برقرار رکھے گی، "امن، اتحاد اور مستقبل” کے اصول پر عمل کرے گی، وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فاؤنڈیشن بیرونی ممالک اور غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعاون کے فروغ اور مادر وطن کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے کے لیے خود کو وقف کرے گی۔
نوجوانوں کی صلاحیتوں کی تعمیر، عوامی فلاح و بہبود اور فلاحی کاموں کو فروغ دینے میں معاونت کرے گی اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ الثانیہ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مزید اپنا کردار نبھاے گی۔