شیخ رشید

یہ حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کررہی، شیخ رشید

راولپنڈی (لاہورنامہ)سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت غیر ملکی دوروں میں اپنی کمپنی کی مشہوری کے علاوہ کچھ نہیں کررہی ،بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے.

پچھلے ڈیڑھ مہینے سے بلاول پاکستان سے باہر ہے ،سازش سے آئی ہوئی حکومت لوگوں کو بیوقوف نہیں بناسکتی ۔ انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ مہنگائی اور بے روزگاری سیاسی طور پر ان کو لے ڈوبی ، ثابت ہوگیا کہ یہ انٹرنیشنل بھکاری ہیں اور وقت آنے پر اپنے کپڑ ے بیچنے کا دعویٰ کررہے ہیں، جن کپڑوں کا کے پی کے میں کوئی خریدار نہیں ، مرکز اور صوبے میں ایک ووٹ کی اکثریت قائم رکھنے کے لئے آصف زرداری دربدردھکے کھارہا ہے ، ساری دنیا کو پتہ ہے کہ بوٹ پالش کرنے والوں کی عوام میں کیا حیثیت ہے ، ایک نے اپنا بیٹا وزیر خارجہ لگایا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا دوسرے نے چیف منسٹر اور تیسرے نے وزیر مواصلات اور لوگ کھائیں دھکے اور لوڈشیڈنگ میں کریں گزارہ ، میں اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے خاطر سپریم کورٹ جارہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ 31کروڑ ڈالر سالانہ پاکستان بھیجنے والے کسی بھی پاکستانی سے کم محب وطن نہیں ہیں اور ان کا ووٹ پر پہلے حق ہے ، ساری سامراجی طاقتیں موجودہ حکومت کے پیچھے کھڑی ہوجائیں لیکن اس حکومت کو نہیں بچا سکتیں ۔ یہ انتشار اور خلفشار زدہ ایک ووٹ کی حکومت عنقریب اپنی سیاسی قبر خود کھود کررہے گی ۔