ہانگ کانگ

ہانگ کانگ نے امریکہ کی عالمی مذہبی آزادی کی رپورٹ میں غلط بیانی کی مخا لفت کر دی

بیجنگ (لاہورنامہ) ہانگ کانگ کی حکومت نے امریکی 2021 عالمی مذہبی آزادی  رپورٹ میں ہانگ کانگ کی صورتحال پر کی جانے والی غلط بیانی پر سخت اعتراض کیا۔

مطا بق ہانگ کانگ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے، ہانگ کانگ کا معاشرہ افراتفری سے گورننس کی طرف جانے کے قابل ہو گیا ہے۔ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے لئے اختیار کئے گئے اقدامات  کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کا احترام اور تحفظ کیا جاتا ہے۔

ہانگ کانگ پر لاگو اقتصادی، سماجی اور ثقافتی حقوق کے متعلقہ  بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں ہانگ کانگ کے عوام کی  آزادی اظہار، صحافت، اشاعت، اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں سمیت حقوق اور آزادیوں  کی مکمل ضمانت فراہم کی گئی ہے۔