غیرقانونی شکارکی

پنجاب بھرمیں غیرقانونی شکارکی روک تھام کیلئے محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں

لاہور (لاہورنامہ) سیکرٹری جنگلات ، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن(ر) محمد ظفراقبال کی خصوصی ہدایت پرمحکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان کی زیر قیادت پنجاب بھر میں غیرقانونی شکاریوں کیخلاف جاری کریک ڈائون کے نتیجے میں صوبہ کے مختلف مقامات سے جنگلی طوطوں کی کھیپ برآمد کرنے سمیت جنگلی سوراور معصوم چڑیوں کے 09شکاری گرفتار کرکے اٹھاسی ہزارروپے جرمانہ ۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع سیالکوٹ و نارووال سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع نارووال سے تیترکے تین غیرقانونی شکاری گرفتارکرکے کیس کمپائونڈکرنے کی درخواست پرانہیں اٹھائیس ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ ایک وڈیو ثبوت کی بنیاد پر ضلع سیالکوٹ سے جنگلی سورکے شکار میں ملوث چارا فراد گرفتارکرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ان کا چالان مرتب کیا تاہم کیس کمپائونڈکرنے کی درخواست پرچاروں ملزمان کو مبلغ چالیس ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا.

سیالکوٹ ہی سے جنگلی طوطوں کاغیرقانونی شکار کرنے پر ایک شخص کو دس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور یوں آٹھ ملزمان سے مجموعی طورپر 78 ہزارروپے جرمانہ وصول کیاگیا۔ مزید براںاسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع راولپنڈی رضوانہ عزیز نے معصوم چڑیوں کی فروخت میں ملوث ایک شخص کو گرفتارکرکے اسے مبلغ 10ہزارروپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا۔ یاد رہے کہ ان کارروائیوں میں تحویل میں لیے گئے تمام پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردئیے گئے ۔