عالمی برادری

تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت، سنگین خلاف ورزی ہے، چاؤ لی جیان

بیجنگ (لاہورنامہ) تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت کے نئے دور کے جواب میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے ایک باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی سرزمین کا ایک ناقابل تنسیخ حصہ ہے۔

تائیوان کو امریکی ہتھیاروں کی فروخت ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیے کے شقوں کی سنگیں خلاف ورزی ہے۔ جو چین کے سلامتی کے مفادات، چین امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان کے امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔

امریکی فریق کو ایک چین کے اصول اور چین امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی پاسداری کرنی چاہیے،تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کا فیصلہ واپس لینا چاہیے اور امریکہ اور تائیوان کے درمیان فوجی تعلقات کو ختم کرنا چاہیے۔