مریم نواز

مدت پوری کرکے ہی ہم الیکشن کی طرف جائیں گے، مریم نواز

اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بنی گالہ کو منی گالہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تالہ کھلوانے کیلئے پانچ قیراط کا ہیرا مانگا گیا.

رانا ثنااللہ نے لانگ مارچ میں عمران خان کو تاریخی شکست سے دوچار کیا،اب انقلاب ضمانتیں کروارہا ہے ،مدت پوری کرکے ہی الیکشن کی طرف جائیں گے، عمران خان اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، عمران خان نے ہمارے لیے بارودی سرنگیں چھوڑی ہیں، وزیراعظم کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے.

وزیراعظم معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ان کوعوام کا درد ہے،مجھے وزیراعظم کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کر لیں گے،ہمیں 20 یا 22 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ والا پاکستان ملا۔ہم نے 2018میں زیرو لوڈ شیڈنگ کا ملک دیا،نواز شریف جلدی آئیں گے۔

جمعرات کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی وزیراعظم کے ماتحت ہے آئی ایس آئی کوئی ایسی آرگنائزیشن نہیں ہے اس سے بھی حکومت کے ماتحت کام کرنا پڑتا ہے ۔ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کیا کام لینا ہے یہ وزیراعظم جانتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس ہوا اللہ پاک ان کے درجات بلند کرے اور آخرت کا سفر آسان کرے . وزیراعظم معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔ وزیراعظم تمام تر میٹنگز کو معطل کرکے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کام کررہے ہیں لوڈشیڈنگ آج کل ایک برننگ سبجیکٹ ہے.

جہاں شہباز شریف کو 20،22گھنٹے والی لوڈشیڈنگ کا ملک ملا وہاں 2018میں عمران خان کو نواز شریف کی جانب سے بغیر لوڈشیڈنگ کا ملک دیا گیا اگر نواز شریف اور شہباز شریف نہ ہوتے تو ملک میں بجلی نہ ہوتی جو بجلی کے منصوبے ن لیگ کے دور میں لگائے گئے وہ کسی اور نے نہیں لگائے اور نہ ہی اس بارے میں سوچا ۔

نوازشریف نے جو بجلی کے منصوبے لگائے مستقبل کے لئے خالی کارخانوں کا موازنہ کیا جس کا آپریشنل ہونا باقی تھا عمران خان کی نااہل حکومت بنے بنائے کارخانوں کو نہ چلا سکے اس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا صرف 4سے 5ہزار میگا واٹ ہے ۔ وہ تمام بند سک پلانٹس عمران خان کی بری کارکردگی کا شکار رہے اس سے چلانے جارہے ہیں جون اور جولائی کے مہینے میں 5ہزار میگاواٹ سے اوپر ملک میں بجلی آجائے گی ۔ اور لوڈشیڈنگ میں بتدریج کمی ہوگی ہم نے چارسال تک صرف یہ رونا نہیں رویا کہ عمران خان تباہی کرگیا بلکہ ہم نے عوام کو اپنے کام بھی بتایا ۔

مریم نواز نے کہا کہ میں میڈیا کو کہتی ہوں کہ تنقید اس پر کرے جس نے ملک کی معاملات کو خراب کیا نا کہ اس پر جو ملکی حالات بہتر کررہے ہیں جو سک پاور پلانٹس گزشتہ چار سال میں نہ چل سکے تو دو مہینے میں ن لیگ نے چلا کر دکھائے یہ میں نے کہہ رہی بلکہ اپنے لوگ کہہ رہے ہیں عمران خان ملک میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے عمران خان کو پتہ تھا کہ ملک کی حالات وینٹی لیٹر پر موجود ہے.

جو بوجھ عمران خان اپنی حکومت جاتے جاتے ڈال کرگیا پاکستان کو اسے اٹھانے کی ہمت نہیں ۔ اللہ کرے گا کہ ہم ان تمام چیزوں کو محنت سے ٹھیک کریں گے ۔ عمران خان کو سب پتہ تھا کہ ان کے اپنے لوگ ان کو چھوڑ کر جارہے ہیں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں فتنہ فساد ڈالنے کی کوشش کی ۔

ہم ایک ایک بارودی سرنگ کو چن چن کر عوام کے سامنے لائیںگے ۔ جو تعلقات بیرون ملک سے خراب کئے گئے اسے بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں گے ، آپ کے اپنے لوگ کہتے ہیں کہ عمران خان ہماری بات نہیں سنتے اورآپ کے سینئر رہنما کہتے ہیں کہ عمران خان پاگل ہے ۔ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ عمران خان کو میڈیا پر زیادہ دکھانا بند کرے اور اسے مسترد کریں نیا وزیراعظم شہباز شریف خراب ملکی معاشی حالت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں.