اسلام آباد:وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک3 کھرب 19 ارب 30کروڑ 50 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں.
حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 4 ارب 81 کروڑ 18 لاکھ، سکیورٹی مےں اضافے کے لیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کے لیے 2 ارب 45 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لیے 8 ارب 29 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 17 ارب67 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لیے 13ارب 61 کروڑ، این ایچ اے کے لیے ایک کھرب 23 ارب 61 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 26ارب 83 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 26 لاکھ، سپارکو کے لیے10ارب 96 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے 5کروڑ 28 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے 11ارب 12 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 50 کروڑ 69 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے 2 ارب 79 کروڑ89 لاکھ، ریلویز ڈوےژن کے لیے16 ارب 99کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے ایک ارب 96 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 3کروڑ 26 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 19 کروڑ50 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 18 ارب 21 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لیے 9 کروڑ50 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 2 ارب 71 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیے41کروڑ 15 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 5 کروڑ 25 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کے لیے ایک ارب 5 کروڑ87 لاکھ، لائ اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے 23 کروڑ 95 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لیے 7 ارب 90کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 96کروڑ 54 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لیے 31کروڑ 11 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لیے 24کروڑ 8 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہاﺅسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 2 ارب 6 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 18ارب 50 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے 2 ارب 22 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لیے 61کروڑ 10 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 49 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 19 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 6 ارب 33 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 55کروڑ 50 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لیے40 کروڑ 73 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے 5کروڑ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے 74کروڑ 20 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔