عطااللہ تارڑ

عمران خان نے ساڑھے3 سال میں کوئی کام نہیں کیا، عطااللہ تارڑ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے ساڑھے3 سال کوئی کام نہیں کیا ہے.

ان لوگوں نے 3ارب کی سبسڈی ملوں کودلوائی‘ مالم جبہ کیس کرپشن کی داستان ہے‘عمران خان نے لیگی قیادت کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے ‘عمران کے بنائے مقدمات میں ہماری بیگناہی کے ثبوت آئے۔ترجمان پنجاب حکومت عطااللہ تارڑ نے کہاکہ ان لوگوں نے 3ارب روپے کی سبسڈی ملوں کودلوائی، مالم جبہ کیس کرپشن کی داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لیگی قیادت کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے ہیں۔عطااللہ تارڑ کا کہناتھا کہ عمران کے بنائے گئے مقدمات میں ہماری بیگناہی کے ثبوت آئے۔تاہم انہوں نے کہا کہ ہم پر کوئی کیس ثابت نہ ہوسکا ہے۔