لاہور(لاہورنامہ) پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت کے نااہل وزیر اعلی اپنی حکومت بچانے کیلئے غیر قانونی اقدامات کر رہے ہیں۔
لاہور کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ہمارا نعرہ ہے، صلح ہو یا جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے ہمارے جذبے دبائے نہیں جا سکتے، حمزہ کو پیغام ہے کہ دبا سکو تو صدا دبا دو بجھا سکو تو دیا بجھا دو ۔
فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ ارکان اسمبلی پر مقدمات کا مقصد بجٹ پاس کرانا ہے، مقدمات کا دوسرا مقصد ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنا ہے ۔