بیجنگ (لاہورنامہ)چھیو شی جریدے میں چینی صدر شی جن پھنگ کا "چین کا انسانی حقوق کے تحفظ کے راستے پر ثابت قدم رہنا اور چین میں انسانی حقوق کے تحفظ سے متعلق نصب العین کو فروغ دینا” کے عنوان سے مضمون شائع ہوگا۔
مضمون میں انسانی حقوق کے تحفظ میں چین کی تاریخی کامیابیوں ،وقت کے تقاضوں اور چین کی صورتحال کے مطابق ترقی کی راہ تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کرنے کا ذکر کیا گیا ہے ۔ انسانی حقوق کے تحفظ کی راہ منتخب کرنے کے لیے مختلف ممالک کے اپنے اپنےحقوق اور مفادات ہیں ، تمام ممالک کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے نیز ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کرنا چاہیئے۔
مضمون میں انسانی حقوق کے تحفظ میں جامع ترقی ،قانونی ضمانت اور درست تصورات کو بروئے کار لانے نیز عالمی نظم و نسق کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ،انسانی حقوق کے جائزے میں دہرا معیار اپنانے نیز اس کو دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے لیے سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنے پر بھی زوردیا گیا ہے۔