بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت تجارت کی ترجمان شو جوئے تھنگ نےکہا کہ رواں سال چین کی بیرونی تجارت کے ہدف کی تکمیل کے لیے متعدد سازگار شرائط بدستور موجود ہیں۔
شو جوئے تھنگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس وقت چین میں معمول کے پیداوار اور معمولات زندگی بتدریج بحال ہو رہے ہیں اور بیرونی تجارتی صنعت کی صلاحیتوں کو بروئےکار لایا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ ملک کی پالیسی اور آزاد تجارتی معاہدے بھی بہت معاونت فراہم کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین اعلی معیار کے کھلے پن پر قائم رہے گا اور چین میں سرمایہ کاری کرنے نیز تحقیقات پر مزید خرچ کرنےکے لیے مختلف ممالک کا خیرمقدم کرتا ہے۔