شہباز گل

گرے لسٹ سے نکالنے کی کوششوں میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے منفی کردار ادا کیا، شہباز گل

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے کی کوششوں میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے انتہائی منفی کردار ادا کیا۔

شہبازگل نے کہا کہ جب ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی کا وقت آیا تو پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی حکومت کر بلیک میل کرنے کی پوری کوشش کی۔تاکہ ان کے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں انہیں ریلیف مل سکے.

ان کی لوٹ مار اور چوری شدہ دولت ان کے لئے ہمیشہ پاکستان کے مفاد پر مقدم رہیووٹ کو عزت دو کے ڈھکوسلے سے چیری بلوسم کی معراج تک ہر اقدام گواہ ہے کہ ان کا دین ایمان اور حب الوطنی صرف ان کا چوری کیا ہوا مال بچانا ہے شہباز نے مزید کہا کہ اپنے کرپشن کیسز اور نیب قوانین میں ترامیم کی شرط رکھ دی کہ کریں گے تو ساتھ دیں گے، تاکہ ان کے منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مقدمات میں انہیں ریلیف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی لوٹ مار اور چوری شدہ دولت ان کے لئے ہمیشہ پاکستان کے مفاد پر مقدم رہی۔شہباز گل نے مزید کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے ڈھکوسلے سے چیری بلوسم کی معراج تک ہر اقدام گواہ ہے کہ ان کا دین ایمان اور حب الوطنی صرف ان کا چوری کیا ہوا مال بچانا ہے۔