بیجنگ (لاہورنامہ) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے "انسداد بد عنوانی” کے موضوع پر 40 ویں سرگرمی کا انعقاد کیا .ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بدعنوانی کے خلاف جنگ سب سے اہم سیاسی امر ہے جو لوگوں کے دلوں کو متاثر کرتی ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے ملک میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں نمایاں نتائج اور اہم تجربات حاصل ہوئے ہیں، لیکن صورتحال بدستور سنگین اور پیچیدہ ہے۔کرپشن کے خلاف "زیرو ٹالیرنس” کی پالیسی پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوتے ہوئے مختلف شعبوں میں انسداد بدعنوانی کی مربوط کوششوں کا فروغ ضروری ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ طاقت اور حکام کے گورننس نظام اور طریقہ کار میں بہتری اور بد عنوانی کی طویل مدتی روک تھام اور کنٹرول نہایت ضروری ہے۔ پارٹی اور ریاستی نگرانی کے نظام میں اصلاحات کو مزید گہرا کیا جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ طاقت کا غلط استعمال نہ ہو۔