مریم اورنگزیب

آخر کار 8 سال بعد فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج محفوط ہوگیا ،مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (لاہورنامہ)وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’بریک تھرو‘ یہ ہے کہ 8 سال بعد آخر کار فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج محفوط ہوگیا ہے ’بریک تھرو‘ یہ ہے کہ عمران صاحب کی منی لانڈرنگ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پکڑی ہے .

’بریک تھرو‘ یہ ہے کہ آٹا، چینی، دوائی، کھاد، ہیروں اور انگوٹھیوں کے چوروں کو مڈل کلاس اور عوام کی غربت اور مہنگائی کا خیال آگیا ہے ’بریک تھرو‘ یہ ہے کہ عمران صاحب نے پاکستان اور عوام کے خلاف جو بارودی سرنگ بچھائی تھی، ہم نے وہ سازش ناکام بنادی ہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ’بریک تھرو‘ یہ ہے کہ عمران اینڈگینگ کی چوریاںپکڑی گئی ہیں ،آئی ایم ایف سے کڑی شرائط پر معاہدہ کرنے والے مجرم عمران صاحب آج عوام کا ہمدرد بننے کا ڈرامہ نہ کریں، عوام انہیں پہچان چکے ہیں ،عمران صاحب پونے چار سال میں 20 ہزارارب قرض نہ لیتے تو قوم کو مصیبت کے یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ،عمران صاحب ڈالر 115 سے 189 پر نہ لیجاتے تو قوم کو یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔

انہوں نے کہا عمران صاحب کو ٹی وی سے ڈالر کی قیمت بڑھنے کا نہ پتہ چلتا تو قوم کو یہ دن آج نہ دیکھنا پڑتے ،غریبوں کی بات کرنے سے پہلے آٹا، چینی، دوائی،کھاد، بجلی گیس کے ڈاکوں کو یاد کرلیا کریں ،ہیرے لے کر فیکٹریوں کے دروازے کھولنے والے کس منہ سے غریبوں کی بات کررہے ہیں.

اقتدار میں جنہیں غریب اور کچے گھر نظر نہیں آتے تھے، آج انہیں غربت، مڈل کلاس نظر آنا شروع ہوگئی ہے ،65 لاکھ بے روزگار، 2 کروڑ خط غربت کے نیچے عوام کو آپ نے دھکیلا، یہ آپ کے جرائم ہیں جن کی سزا عوام کو مل رہی ہے ،عوام کو غربت کی چکی میں پیسنے والے مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں،ہم عوام کو ریلیف دیں گے اور ملک کو معاشی بحران سے بھی نکالیں گے۔