اسلام آ باد (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگلے ماہ سے مہنگائی کا مزید سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ مہنگائی پیکج پر حکومت اور آئی ایم ایف کی بات چیت جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ اگلے ماہ سے بیروزگاری اور مزید مہنگائی کا سیلاب لانے پر امپورٹڈ حکومت گھٹنے ٹیک چکی ہے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ عام عوام کو ملک کی قیادت کا چنا کرنے سے روکنے کے لئے ہر حربہ استعمال ہو گا۔