مونس الہی

منی لانڈرنگ کیس میں مونس الہی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور (لاہورنامہ) منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کو مونس الہی کی گرفتاری سے روک دیا۔

بنکنگ جرائم عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ اور رپورٹ طلب کر لی۔ بینکنگ جرائم عدالت کے جج اسلم گوندل نے مونس الہی کی درخواست پر سماعت کی جس میں ان کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے درخواست میں مقف پیش کیا کہ محمد خان بھٹی کی اسی کیس میں عبوری ضمانت ہو چکی ہے۔

وکیل مونس الہی نے مقف بیان کیا کہ مونس الہی بھی اسی کیس میں نامزد ہیں اوران کی جانب سے یہ پہلی درخواست ضمانت ہے۔ ایڈووکیٹ امجد پرویز نے مقف پیش کیا کہ ایف آئی اے نے 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام لگایا ہے۔ نیب اسی معاملے پرپہلے ہی تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کلین چٹ دے چکا ہے۔

وکیل مونس الہی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت منظورکی جائے۔ منی لانڈرنگ کیس میں چوہدری مونس الہی نے عبوری ضمانت امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے چار جولائی تک منظور کرلیا۔