امریکی ایکٹ کی مخالفت

چین نے سنکیانگ کی مصنوعات پر پابندی کے امریکی ایکٹ کی مخالفت کر دی

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان کی جانب سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ  یو ایس کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن نے سنکیانگ امور سے متعلق امریکی کانگریس کے نام نہاد بل کے مطابق چین کے سنکیانگ میں تیار کردہ تمام مصنوعات کو "جبری مشقت ” کی مصنوعات گردانتے ہوئے ان  کی درآمد پر پابند عائد کر دی ہے۔

امریکہ کا یہ عمل  "انسانی حقوق "کی آڑ میں یک طرفہ پسندی ،تحفظ پسندی اور تسلط پسندی ہے ، اس سےمارکیٹ کے اصول و ضوابط کو سخت نقصان پہنچایا گیا ہے اور عالمی تجارتی تنظیم کے ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔امریکہ کا یہ عمل اقتصادی دباؤ کی واضح مثال  ہے اور یہ چینی و امریکی انٹرپرائزز اور صارفین کے مفادات کو سنگین نقصان پہنچاتا ہے.

نیز  یہ عالمی صنعتی و سپلائی چین کے استحکام ،افراط زر میں نرمی اور اقتصادی بحالی  کے لیے کسی طور بھی سودمند نہیں ہے، اس لیے چین اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چین، ملک کے اقتدار اعلی ،سلامتی ،ترقیاتی مفادات اور سنکیانگ کے عوام کے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کی خاطر  تمام ضروری اقدامات اختیار کرے گا۔بیان میں اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ امریکہ صنتی و سپلائی چین کے استحکام اور اقتصادی بحالی کے لیے فائدہ مند سرگرمیاں اختیار کر ےگا اور اقتصادی و تجارتی تعاون کے لیے سازگار ماحول فراہم کر سکے گا۔