نازیہ جبیں

چیف عالمی تجارتی تنظیم سیل محکمہ صنعت وتجارت نازیہ جبیں کاماڈل بازار ٹاون شپ کادورہ

لاہور(لاہورنامہ) سیکرٹری صنعت و تجارت کی ہدایت پر چیف عالمی تجارتی تنظیم سیل محکمہ صنعت وتجارت نازیہ جبیں نے ماڈل بازار ٹاون شپ کادورہ کیا۔

اشیائے ضرویہ کی قیمتوں اور صارفین کو فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف ڈبلیو ٹی او سیل نے ماڈل بازار سے ملحقہ جوائے لینڈ میں تفریحی سہولیات کابھی معائنہ کیا۔

چیف عالمی تجارتی تنظیم سیل محکمہ صنعت و تجارت نازیہ جبیں نے کہا کہ ٹان شپ ماڈل بازار میں صارفین کے لئے بہترین سہولتیں دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔خواتین نے بھی ماڈل بازار میں کپڑوں اور دیگر اشیا کے سٹال لگا رکھے ہیں۔ چیف ڈبلیو ٹی او سیل نے خواتین کے سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ماڈل بازارمیں خواتین کے لئے بھی روزگار کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل بازار لوگوں کی مشکلات کم کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں اورماڈل بازاروں میں معیاری اشیا ضروریہ رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل بازاروں میں خریداروں کے لئے بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔صارفین نے حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازاروں کے ذریعے عوام کو ریلیف کی فراہمی ایک مستحسن اقدام ہے۔