تعاون مضبوط کرنے

چین کا تمام امن پسند ممالک کے ساتھ مل کر کام کر نے کا اعلان

بیجنگ (لاہورنامہ) چینی وزیر خا رجہ نے کہا ہے کہ صدر شی کی تقریر نے ترقی پذیر ممالک کی امن و آشتی سے محبت کرنے اور تسلط اور طاقت کی مخالفت کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا ہے.

چین انصاف اور امن برقرار رکھنے اور عالمی سلامتی کی برادری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تمام امن پسند ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق 23 سے 24 جون 2022 تک صدر شی جن پھنگ نے برکس رہنماؤں کے 14 ویں اجلاس اور عالمی ترقی کے اعلیٰ سطحی مکالمے کی صدارت کی اور اہم تقریر کی۔

اس سے پہلے 22 جون کو صدر شی جن پھنگ نے برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب میں کلیدی تقریر بھی کی۔ اجلاس کے اختتام پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے چین کی جانب سے اجلاس کی میزبانی کی صورتحال کا تعارف کرایا اور صدر شی کی طرف سے پیش کیے گئے اہم خیالات اور تجاویز اور ان کے دور رس اثرات کے بارے میں گفتگو کی .
وانگ ای نے کہا کہ تمام بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے تناظر میں صدر شی جن پھنگ نے برکس اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے اجلاس کی کامیابی کو یقین بنایا اور عالمی امن اور ترقی میں چین کی نئی شراکت ڈالی ۔

اس بارے میں وانگ ای نے کہا کہ صدر شی کی تقریر نے ترقی پذیر ممالک کی امن و آشتی سے محبت کرنے اور تسلط اور طاقت کی مخالفت کرنے کی مشترکہ خواہش کا اظہار کیا ہے اور انصاف، امن اور وقت کی آواز کو بلند کیا ہے۔ صدر شی کے پیش کردہ عالمی سلامتی کے اقدام کی تجویز بروقت ہے، اہم عملی اہمیت اور دور رس اثرات کی حامل ہے،یہ نہ صرف عالمی امن کے مقصد کی مضبوطی سے حمایت کرتی ہے بلکہ موجودہ افراتفری اور تبدیلیوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی سمت بھی ظاہر کی گئی ہے۔

چین انصاف اور امن برقرار رکھنے اور عالمی سلامتی کی برادری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تمام امن پسند ممالک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
دوسرا، صدر شی نے ترقی کے موضوع پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، عالمی ترقیاتی تعاون کے لیے آواز بلند کی اور ترقیاتی مسائل کے حل کے لیے چینی حل اور چینی دانشمندی پیش کی۔اس سلسلے میں صدر شی نے عالمی ترقی کے اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے چین کی طرف سے اہم اقدامات کا بھی اعلان کیا۔

تیسرا،صدر شی نے جیت جیت کے تعاون کو فروغ دیے اور عالمی گورننس سسٹم کی بہتری کے لیے چینی فارمولا پیش کیا ۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ صرف اتحاد، یکجہتی اور تعاون پر قائم رہنے سے ہی ہم اقتصادی بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ کی تقریر ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد کی امنگوں کا اظہار کرتی ہے، عالمی حکمرانی کی اصلاح کی سمت کو واضح کرتی ہے اور عالمی معیشت کی بحالی کے لیے طاقت جمع کرتی ہے۔

اس کے علاوہ صدر شی کی قیادت میں چین برکس تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے مزید کارنامے انجام دےگا۔ صدر شی کی قیادت میں برکس کا "چینی سال” نتیجہ خیز رہا ہے اور برکس نے بین الاقوامی انصاف کے دفاع کے لیے مضبوط آواز اٹھائی ہے،وبا کے خلاف برکس کے دفاع کو مضبوط کیا، کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے برکس کا کردار ادا کیا ، بدعنوانی کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے برکس کے مضبوط عزم کا مظاہرہ کیا ، برکس مربوط مارکیٹ کی تعمیر کی بنیاد رکھی ، عالمی خوراک کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے برکس خدمت فراہم کی، اور سائنس و ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں برکس تعاون کو مزید مضبوط کیاہے۔