لاہور(لاہورنامہ) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو پائوں پر کھڑا کرنا کسی ایک شخص کے بس کی بات نہیں اس کے لئے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
صائمہ نور نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سینما انڈسٹری کیلئے مراعات کا اعلان خوش آئند ہے اس سے ڈوبتی ہوئی فلم انڈسٹری کو سہارا ملے گا۔ انہوں نے کہا پاکستانی فلم انڈسٹری کو مضبوط بنانے کیلئے اس کی بنیاد کو مضبوط کرنا ہو گا جو صرف اجتماعی کوششوں سے ممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تو جہاں تک ممکن ہو سکے انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کروں۔