اسلام آباد(لاہورنامہ) چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا.
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاق،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا گیا ہے،عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کاربنائے، الیکشن کمیشن اور دیگر کو اوورسیز پاکستانیوں کو دی گئی ووٹ کی سہولت کی فراہمی کا حکم دیا جائے.
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو نادرا کو فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا جائے اور سپریم کورٹ الیکشن ایکٹ میں کی گئی ترامیم کو غیرآئینی قراردے۔