یوم آزادی

شہباز شریف کی امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(لاہورنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے .

وزیراعظم نے ٹوئٹ کی کہ امریکہ کے یوم آزادی پر امریکی عوام اور حکومت کو مبارکباد دینا میرے لئے خوشی کا باعث ہے، امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دوطرفہ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں ، میری حکومت تعلقات میں فروغ کیلئے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہر سطح پر رابطہ قائم کرنے کی منتظر ہے۔