بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے جنوب مغربی صوبے سی چھوان میں دریائے جنیانگ پر ساڑھے چار سال کی مدت میں تعمیر ہونے والا پل تیس جون کو کھول دیا گیا ہے جس سے لیانگ شان ای خود اختیار پریفیکچر کے لوگوں کو آمدو رفت کے سلسلے میں بے حد سہولت میسر ہو گئی ہے ۔
دریائے جنیانگ کے اوپر تقریباً 238 میٹر بلند یہ پل 757.7 میٹر لمبا اور 16 میٹر چوڑا ہے۔ اس کے بلند ترین پشتے کی اونچائی 196 میٹر یعنی 65 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔
اس پل کی تعمیر سے جینیانگ کاؤنٹی کے پرانے شہر سے نئے شہر تک کا سفر اب ایک گھنٹے کی بجائے محض دو منٹ کا ہو گیا ہے ساتھ ہی پہاڑی علاقے کے دیہات سے مقامی مصنوعات کی نقل و حمل بھی آسان ہو جائے گی۔