وانگ ای

تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے، وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آسیان سیکرٹریٹ میں کھلی علاقائیت پر عمل کرنے کے بارے میں ایک تقریر کی ۔ اس موقع پر انہوں نے آبنائے تائیوان کی کشیدہ صورتحال سے متعلق کیے جانے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہاکہ آبنائے تائیوان میں استحکام کی بنیاد ایک چین کا اصول ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ تاریخ اور عمل نے بارہا ثابت کیا ہے کہ جب ایک چین کے اصول کو پوری طرح سے تسلیم کیا جائے اور اس پرسنجیدگی کے ساتھ عمل کیا جائے تو آبنائے تائیوان میں سکون رہتا ہے اور آبنائے کے دونوں کنارے پرامن ترقی کر سکتے ہیں۔لیکن اگر ایک چین کے اصول کو نتائج کی پرواہ کیے بغیر چیلنج کیا جائے یا اسےنقصان پہنچتا ہے،تو آبنائے تائیوان پر سیاہ بادل چھائیں گے نیز شدید طوفان آئے گا۔

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات کا مرکز ہے۔ کسی فرد ، کسی طاقت یا کسی ملک کو کبھی یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ تائیوان کو چین سےعلیحدہ کیا جائے گا۔ ایک چین کا اصول چین اور مختلف ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا بنیادی اصول بھی ہے اور یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک حصہ ہے۔

انہوں نے اس امید اور یقین کا اظہار کیا کہ تمام ممالک "تائیوان کی علیحدگی” سے ہونے والے خطرناک نقصان کا صحیح ادراک کرسکتے ہیں اور چین کے ساتھ مل کر ایک چین کے اصول کی مشترکہ حفاظت کر سکتے ہیں۔