پاکستان کا احساس

عمران صاحب پاکستان کا احساس ہوتا تو میثاق معیشت کی تجویز نہ ٹھکراتے، مریم

اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا آپ کو احساس ہوتا تو شہباز شریف کی میثاق معیشت کی مثبت تجویز کو تکبر سے نہ ٹھکراتے.

عمران صاحب بھکاری آپ تھے جس نے پاکستان کو ملنے والی گھڑیاں تک چند کروڑ کمانے کے لئے فرخت کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں 70 سال سے زیادہ 20 ہزار ارب روپے کا قرض لینے والا آج معیشت کا رونا رو رہا ہے، عمران صاحب کے جھوٹ سن کر مسٹر فراڈئیے والا کردار یاد آ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری اور خود انحصاری کے لئے سرگرم عمل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب بھکاری آپ تھے جس نے پاکستان کو ملنے والی گھڑیاں تک چند کروڑ کمانے کے لئے فرخت کر دیں۔ عمران صاحب شرم آپ کو آنی چاہئے کہ سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے عمران صاحب کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب شرم آپ کو آنی چاہئے آپ نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب چار سال اقتدار اور اختیار کو نوٹ بٹورنے کے لئے استعمال نہ کرتے تو آج معیشت کے یہ حالات نہ ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ جھوٹ بولتے رہیں، شہباز شریف، ان کے بھائی اور ان کے اتحادی پاکستان کو معاشی خود انحصاری، ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران صاحب کی گفتگو کا معیار نہ سیاسی لیڈر کا ہے اور نہ ہی ایک حیا دار انسان کا، عمران صاحب کو اب مزاحیہ ڈراموں میں حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ چار سال حکومت میں تھے، آپ نے کیا کیا؟ اب کیوں رو رہے ہیں؟ چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟۔